فری بلوچستان موونٹ کے پلیٹ فارم سے آگاہی مہم چلائی جائیگی،حیربیار مری

لندن( ریپبلکن نیوز )بلوچ قوم دوست رہنماحیربیار مری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان پر پاکستان کی قبضہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف یورپ سمیت باہر کے ممالک میں موجود ہمارے دوست فری بلوچستان موومنٹ Free Balochistan Movementکے پلیٹ فارم سے آگاہی مہم چلائیں گے۔ جس میں شروع میں جرمنی سے 16جولائی کو دوست لانگ مارچ کا آغازکریں گے یہ مارچ جرمنی کے شہر ڈسلڈورف سے شروع ہوکر دارلحکومت برلن میں جرمن پارلیمینٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوگا۔ جرمن پارلیمینٹ پہنچ کر یہ مارچ ایک احتجاج کی شکل اختیار کرلے گا جہاں بلوچستان میں پاکستانی ظلم و جبر، جبری گمشدگیوں اور بلوچستان پر جبری قبضہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

حیربیار مری نے کہا کہ جرمنی کے بعد فری بلوچستان موومنٹ کے تحت باقی ممالک میں بھی بلوچستان میں ایرانی اور پاکستانی قبضہ گیریت اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بین الاقوامی توجہ اور آگاہی کے لیے مہم چلائی جائے گی

مزید خبریں اسی بارے میں

Close