پروم آپریشن میں ایف سی کا ایک اہلکار جھلس کر زخمی

 پنجگور( ریپبلکن نیوز، بیورورپورٹ) پنجگور کے علاقے پروم میں آپریشن کے دوران پاکستانی فوج کا ایک اہلکار جھلس کر شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں پاکستانی فورسز کے آپریشن کے دوران گھروں پر کیمیکل چھڑک کر آگ لگانے کے دوران ایف سی کا ایک اہلکار جھلس کر شدید زخمی ہوا اور اس کے دھاڑی، چہرہ، ہاتھ اور جسم کا آدھا حصہ جل گیا۔ اس دوران نزدیک بچوں نے یہ نظارہ دیکھا تو ہنس پڑے جس کے بعد ایف سی اہلکاروں نے معصوم بچوں پر شدید تشدد کر کے انھہیں لہو لہان کر دیا۔ آپریشن میں گھروں کو جلانے اور خواتین اور بچوں پر تشدد ایف سی کرنل کے ان تمام داعوں کے منافی ہے جب انھونے کہا تھا کہ وہ آپریشن کے دوران گھروں کو نہیں جلائیں گے۔ ایف سی کے مظالم کے بعد مقامی لوگوں میں ایف سی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ ان کے نفرت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close