پروم میں پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری، متعدد افراد اغوا، کئی گھر نذر آتش

پنجگور(ریپبلکن نیوز) پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری ، تفصیلات کے مطابق آج اعلہ صبح پروم کے علاقے جائین اور گرد و نواح کو پاکستانی فورسز نے گھیرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کر دیا ، دوران آپریشن پاکستانی فورسز نے بلوچ آزادی پسند رہنماو بلوچ ریپبلکن آرمی کے کمانڈر گلزار امام بلوچ اور بی این ایم کے سعود داد بلوچ کے گھروں سمیت متعدد گھروں کو نذر آتش کر دیا، جبکہ متعدد بے گناہ افراد کو پاکستانی فورسز نے اغوا کر لیا ہے۔اغوا ہونے والوں میں دو افرادکی شناخت عطاءالرحمان ولد منظور اور عالم سید کے نام سے ہوئی ہے۔تاہم فورسز بھاری نفری کے ساتھ علاقے میں موجود ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close