بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ایک شخص کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی

BLF 2کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ دنوں گومازی میں یونس کوہی نامی ریاستی مخبر کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا ان کی ہلاکت پرکچھ عناصر کی جانب سے عام لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے یونس کوہی کو اپنے گناہوں کی سزا دی گئی ہے بلوچ عوام کی حفاظت اور آزادی کیلئے جدو جہد ہمارا قومی فریضہ ہے اگر کوئی بھی بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں بلوچوں کو ناجائز تنگ کرے تو ان کی حفاظت بی ایل ایف اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے لہٰذا عام بلوچوں کو تنگ کرنے کے بجائے اپنے لوگوں کوریاست کا آلہ کار بننے سے روکیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close