پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی فائرنگ سےجاں بحق ہو گئے

Firingکوئٹہ(ریپبلکن نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی یونیورسٹی لاء کالج کے پرنسپل کی گاڑی پر فائرنگ سے پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی جاں بحق ہو گئے بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ، بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے بیرسٹر امان اللہ اچکزئی پر قاتلانہ حملے کے بعد بلوچستان بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر تے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کر نے کا اعلان کر دیا واقعہ کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دیگر وکلاء کے ہمراہ سول ہسپتال کوئٹہ پہنچیں اور وکلاء نے ہاکی چوک اور سول ہسپتال میں شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کو تحفظ دینی میں ناکام ہو چکے ہیں اور بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کی قتل قابل افسو س ہے اور واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے لاء کالج کے پرنسپل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ترخہ میں نامعلوم مسلح افراد نے یونیورسٹی لاء کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ خان اچکزئی کے گاڑی پر اس وقت فائرنگ کر دی جس وقت وہ گھر سے کالج کی طرف جا رہے تھے مقتول شدید زخمی ہو گئے اور زخمی حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ان کی سینے میں10 سے 12 گولیا ں لگیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد نورمسکانزئی دیگر وکلاء کے ہمراہ سول ہسپتال کوئٹہ پہنچیں اور وکلاء برادری نے بیرسٹر امان اللہ اچکزئی پر حملے کے بعد ہاکی چوک پر احتجاج کیا اور3 روزہ سوگ کرنے کا اعلان کر تے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور پرنسپل یونیورسٹی لاء کالج پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد لاء کالج کو بھی طلباء نے بند کر دیا مرحوم 2 سال قبل لاء کالج کے پرنسپل تعینات ہوئے تھے واقعہ کے بعد گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور گورنر بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی، جنرل سیکرٹری نصیب اللہ ترین، بلوچستان بار کونسل کے ممبر باز محمد کاکڑ نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں مقتول کی نمازجنازہ لاء کالج میں ادا کر دی گئی مرحوم کو اپنے آبائی قبرستان بابا اخوند میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close