پاکستانی خفیہ اداروں اور سندھ پولیس نے تین بگٹی آئی ڈی پیز کو اغوا کرلیا

حیدرآباد (ریپبلکن نیوز) پاکستانی خفیہ اداروں اور سندھ پولیس نے تین بگٹی آئی ڈی پیز کو اغوا کے بعد لاپتہ کردیا۔

نمائندہ ریپبلکن نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع حیدر آباد کے علاقے روہڑی میں بگٹی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو سندھ پولیس، رینجرز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر اغوا کے بعد لاپتہ کردیا ہے

لاپتہ کیئے جانے والوں میں علی خان ولد پنھل بگٹی، جمیل ولد علی خان بگٹی اور مرید ولد صحبت بگٹی شامل ہیں

جبری گمشدہ ہونے والے افراد کا تعلق بگٹی قبیلے کی ذیلی شاخ جویژ سے ہیں اور ڈیرہ بگٹی کے علاقے دشت گوران کے رہائشی ہیں جو 2006 میں فوجی آپریشن اور بزرگ بلوچ قوم پرست رہنما نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کے خلاف سندھ میں ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔

واضع رہے کہ نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کے بعد سے ہزاروں کی تعداد میں بگٹی قبیلے کے افراد اپنے علاقے چھوڑ کر سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے جو تاحال بنا کسی حکومتی امداد کے بے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button