یونائٹڈ بلوچ آرمی نے سبی میں قابض پاکستانی فوج پر حملے می زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹلائیٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے ضلع سبی کے علاقہ کرمووڈھ کے مقام پہ فورس کے چوکی پہ راکٹ لانچر اور دیگر بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ حملہ دو گھنٹوں تک جاری رہا جس میں دونوں اطراف سے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔ حملے میں فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا اطلاع ہے ۔

یو بی اے کے ترجمان مزار بلوچ کا کہا ہے کہ حملے کے بعد ان کے سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ اسطرح کی کاروائیاں بلوچستان سے پاکستانی فورسز کے انخلاء اور بلوچستان کے مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close