داعش نے 1200یزیدیوں کو اغواء کرلیا

بغداد(ریپبلکن نیوز) عراق کے شمالی صوبے نینوی میں ضلع سنجار کے ڈپٹی کمشنر محما خليل نے بتایا ہے کہ داعش تنظیم نے 1200 یزیدیوں کو اغوا کر کے انہیں موصل شہر کے مرکز پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موصل کے مغرب میں واقع دو ضلعوں تلعفر اور البعاج سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو بھی اغوا کیا گیا جو شہر کے اندر داعش کے قبضے میں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے موصل میں اغوا کیے جانے والے 4 یزیدیوں کو بازیاب کرانے کے بعد ان کے اہل خانہ کے پاس واپس پہنچایا تھا۔

یاد رہے کہ کرد پیشمرگہ فورسز کے ہاتھوں آزاد کرائے جانے والے یزیدی مغویوں کی تعداد 2700 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close