بالی ووڈ اداکارعامر خان نے اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ توڈ دیا

نئی دہلی (ریپبلکن نیوز) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ خود توڑ دیا۔ عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دنگل’ نے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ فلم کا ریکارڈ قائم کردیا ہے جو اس سے پہلے مسٹر پرفیکٹ کی فلم ‘پی کے’ کے پاس تھا۔ جی ہاں دنگل نے پی کے اور سلمان خان کی ‘بجرنگی بھائی جان’ کو شکست دے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دنگل آج پی کے کا 340.8 کروڑ انڈین روپے کا ریکارڈ توڑ دیا اور اپنی ریلیز کے 16 دن وہ 341.96 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔ عامر خان سال میں صرف ایک فلم کرنے کے عادی ہیں تاہم دنگل ان کی دو سال بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم تھی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔ فلم دنگل کی کہانی مہا ویر سنگھ پھوگٹ نامی پہلوان کی زندگی پر بنائی تھی جس میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم کی ہدایات نتیش تیواری نے دیں اور کاسٹ میں شاکشی تنور، فاطمہ ثناءشیخ اور ثانیہ ملہوترا قابل ذکر تھے۔ یہ فلم 23 دسمبر کو ریلیز کے لیے پیش کی گئی تھی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close