پرتگال کے سابق صدر ماریوسواریز انتقال کر گئے

لزبن(ریپبلکن نیوز)پرتگال کے سابق صدر ماریوسواریز دو ہفتے تک ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد گزشتہ روز 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، انہیں وسیع پیمانے پر ملک میں قائم جدید جمہوریت کا باپ سمجھا جاتا ہے۔ صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق پرتگال نے پیر سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور منگل کو سرکاری سطح پر ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ موجودہ وزیر اعظم اور ان کے ساتھی سوشلسٹ انتونیو کوسٹا نے کہا ہے کہ ہم نے آج ایک ایسے شخص کو کھو دیا ہے جو طویل عرصے تک ہماری آزادی کا چہرہ اور آواز رہے، جس کے لئے وہ تمام زندگی لڑے۔ سواریز کو 13 دسمبر کو لزبن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اگرچہ ان کی صحت میں ابتدائی طور پر بہتری کے آثار دیکھے گئے لیکن بعد میں وہ گہرے کوما میں چلے گئے جس سے وہ واپس نہیں آ سکے۔ ہسپتال نے سواریز کی موت کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی ہے لیکن ان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ 2013ء میں لاحق ہونے والی بیماریوں کے سلسلے سے کبھی بھی مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے تھے۔ جولائی 2015ء میں ان کی اہلیہ کی موت کے بعد سواریز کی صحت مزید خراب ہو گئی تھی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker