روسی نائب وزیر اعظم ویٹالے موٹکو پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی

لوسانے(ریپبلکن نیوز) روسی نائب وزیر اعظم ویٹالے موٹکو پر روسی ڈوپنگ سکینڈل میں ان کے ملوث ہونے کے معاملے پر تاحیاتاولمپک میں کسی قسم کا حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس بات کا اعلان انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کیا ہے۔

موٹکو جن پر ریو 2016 مقابلوں سے پابندی عائد کی گئی تھی، انہیں عالی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کمیشن میکلارن کی رپورٹ میں مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا، جب وہ روس کے وزیر کھیل تھے۔ ایک بیان میں آئی او سی نے فیصلے کا اعلان کیا جس کے مطابق اس وقت کے وزیر کھیل ویٹالے موٹکو اور نائب وزیر یوری نگورنائیخ کو مستقبل میں ہر قسم کے اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے سے باہر کر دیا گیا ہے۔ موٹکو روس کی 2018 عالمی کپ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close