چھ ماہ قبل اغواء کیے گئے افراد کو منظرعام پر لاکر دہشتگرد قرار دےدیا گیا

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ سے چھ ماہ پہلے اغوا ہونے والے والے افراد منظر عام پر لائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ کے قریب سے چھ مہینے قبل ریاستی فورسز نے 15 افراد کو اغوا کیا تھا جن میں سے کچھ کو آج کوہلو میں منظر عام پر لایا گیا ہے۔

سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق ایک مسلح تنظیم سے ہے اور انھہیں آج کوہلو اور پیرکوہ کے درمیانی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔جبکہ منظر عام پر لائے گئے تمام افراد کو چھ مہینے قبل ریاستی فورسز نے پیرکوہ کے قریب سے اغوا کے بعد لاپتہ کریا تھا منظر عام پر لائے گئے افراد کی شناخت نبی بخش ولدپیشنی بگٹی، گزو ولد خیر محمد بگٹی، محمد بخش ولد پیشنی بگٹی، غلام نبی ولد خیر محمد بگٹی، مولا بخش ولد علی بخش بگٹی، ریزو ولد خیر محمد بگٹی، اور علی بیگ ولد پیشنی بگٹی شامل ہیں۔تمام افراد کا تعلق بگٹی قبیلےکے زیلی شاخ نوسانی سے ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close