سائبر کرائم: کوئٹہ میں ایف آئی اے کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم کے جرم میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم کے جرم میں  سراج الدین ولد نظر محمد نامی ایک شخص کوگرفتار کرلیا۔ ملزم کوئٹہ میں لوکل بس ڈرایئور ہے۔

ملزم نے اپنی بس میں سفر کرنے والی ایک طالبہ کے ساتھ پہلے دوستی کی ، تصاویر اور ویڈیوز بنائے اور پھر نجی تعلقات قائم کیئے۔ بعد میں ملزم نے ان تصاویر اور ویڈیوز کو لڑکی کے سسرال میں سوشل میڈیا کے ذریعے بھیجا

جس کی وجہ سے لڑکی کی طلاق ہو گئی۔

لڑکی کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم کوئٹہ نے کاروائی کر کے ملزم کو ٹیکسی سٹینڈ کے قریب سے گرفتار کیا۔ ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close