جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات، ،انتہا پسندی ،بارڈر سیکیورٹی پر گفتگو

تہران (ریپبلکن نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر ان دنوں ایران میں ہیں، انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے پاکستان کو بجلی اور گیس فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ اور آرمی چیف جنرل باجوہ کے درمیان ملاقات میں اقتصادی اور سیکیورٹی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔
آرمی چیف اور ایرانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر دورانِ گفتگو دہشت گردی،انتہا پسندی ،بارڈر سیکیورٹی اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں مسلم ملکوں کےدرمیان اتحادکی ضرورت اور سازشیں ناکام بنانے کے لیے مسلم ملکوں کو چوکس رہنے کی ضرورت پر بھی زوردیا گیا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close