فیس بک کی جانب سے ریپبلکن نیوز کے آفیشل پیج کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) ریپبلکن نیوز نیٹورک کے ایڈیٹرنے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ ریپبلکن نیوز کا آفیشل فیس بک پیج فیس بک کی جانب سے ختم کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا میں سرگرم پاکستانیوں کی مسلسل شکایت کی وجہ سے سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائٹ فیس بک نے ریپبلکن نیوز کا آفیشل پیج ڈیلیٹ کردیا ہے جو اظہار رائے کی آزادی پر قدغن ہے۔ پاکستانی اداروں کی جانب سے بلوچستان بھر میں میڈیا ہاؤسز کو مکمل یرغمال بنایا گیا ہے جو صرف تصویر کا ایک رخ دنیا کے سامنے لاتے ہیں جبکہ بلوچستان کے غمبیر صورت حال کو دنیا کی آنکھوں سے اوجل رکھنے کے لیےسوشل میڈیا میں پاکستانی ادارے منظم انداز میں سرگرم ہیں تاکہ سوشل میڈیا کے زریعے اٹھنے والی بلوچ قوم کی آواز کو دبایا جاسکے اور بلوچستان میں پاکستانی ریاستی درندگی اور جنگی جرائم کو اجاگر ہونے سے روک سکیں۔ لیکن اس جدید دور میں سوشل میڈیا میں آزادی رائے پر پابندی ممکن نہیں۔

ریپبلکن نیوز کے ایڈیٹر نے کہا ہے کہ بہت جلد ریپبلکن نیوزکا نیا فیس بک پیج بنایا جائے گا اور ریپبلکن نیوز کا ادارہ اپنی صحافتی زمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائے کی ہر ممکن کوشش کریگی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close