ریاستی فاشسٹ فورسز نے ہماری تنظیم کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کردیے ہیں – شفیع برفت

‏جرمنی ( ریپبلکن نیوز) جیئے سندھ متحدہ محاذ کے چیئرمین شفیح محمد برفت نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ خلاف گزشتہ چند دنوں سے پاکستانی فاشسٹ ریاستی اداروں فوج ، ریجنرز ، آئی ایس آئی اور پولیس نے ہماری تنظیم کے خلاف آپریشن ایک مرتبہ پھر تیز کر دیا ہے۔

جسمم کے متعدد سیاسی رہنما اور کارکنوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کردیا گیا ہے، ان گم شدگیوں کے ساتھ لا تعداد کارکنوں کے گھروں پر چادر اور چودیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے سیاسی کارکنوں کے بزرگ والدین، رشتےداروں، عورتوں، بچوں پر بہیمانہ تشدد اور قیمتی اشیا کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے، ہم اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ورلڈ کمیونٹی ، امریکہ ، جرمنی ، یورپ ، فرانس ، برطانیہ ، کیناڈا سمیت عالمی برادری کو اپیل کرتے ہیں کے وہ پاکستانی فاشسٹ ریاست اور اس کے قاتل، سفاک اور خونی اداروں ایجنسیوں کی جانب سے سندھ کی قومی تحریک کے سیاسی آواز اور سندھی قوم کے تاریخی شعور اور جدوجہد کو کچنے کمزور کرنے کے لئے سندھ کے قومی کارکنوں کی جبری گم شدگیوں کے سلسلے کو روکنے، گم شدہ کئے گئے ( سندھی اور اردو بولنے والے ) سارے سیاسی کارکنوں کی رہائی اور سندھ کے سیاسی کارکنوں پر ریاستی عزیت گھروں میں جاری غیر انسانی تشدد کر کے ان کو لاپتا کرنے اور شہید کرنے کے ذمیوار آئی ایس آئی، پاکستانی فوج اور رینجرز کے ملوث افراد کو گرفتار کر کے ان پر سندھ کے سیاسی کارکنوں کے قتل ، گم شدگیوں اور غیر انسانی تشدد کرنے کے مقدمے داخل کیئے جائیں۔

ہم سمجھتے ہیں کے سندھ کے لاپتا سیاسی کارکنوں اور پاکستانی سفاک ریاست کی طرف سے شہید کیئے جانے والے کارکنوں کی آخری امید اور سہارا صرف عالمی برادری، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا ادارہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سواۓ اور کوئی نہیں ہے، ہم پوری دنیا کے مہذب اور جمہوری ملکوں کے رہنماؤں، دانشوروں، ادیبوں، صحافیوں کو اپیل کرتے ہیں، کے وہ سندھی قوم، سندھ کی قومی تحریک اور سیاسی کارکنوں کے خلاف پاکستانی ریاستی تشدد، بربریت، گمشدگیوں اور ان کو مار کر ان کی مسخ شدہ لاشوں کو سڑکوں، ویرانوں میں پھینکنے والے اداروں ایجنسیوں پر قتل اور تشدد کے مقدمے عالمی عدالتوں میں دائر کئے جائیں، ہمیں پاکستانی عدالتوں سے کسی بھی قسم کی کوئی امید نہیں ہے کیوں کے ہم سمجھتے ہیں کے پاکستان کی عدلیہ اور جج فوجی لانگ بوٹوں کے ذہنی اور نفسیاتی غلام اور انصاف کے معاملے میں بد دیانت اور اخلاقی حوالے سے انتہائی پست، بے ایمان اور کرپٹ ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close