بی ایل ایف نے اسنائپر رائفل حملے سے ایک فوجی کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ نے اسنائپر رائفل سے ایک اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ چار اگست کو بالگتر سری میتگ واٹر سپلائی کے پاس پہاڑی پہ قائم آرمی کے مورچہ میں اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ دنوں مشکے کے علاقے نوکجو میں نیشنل پارٹی کے رہنما علی حیدر کی سربراہی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ کے علاقائی سربراہ اشرف و گرہ نے بھتہ نہ دینے پر قابل احترام اُستاد سلیم بلوچ شاہوانی کو قتل کیا اس کی بی ایل ایف نہ صرف مزمت کرتی ہے بلکہ ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close