خضدار اور تربت سے نعشیں بر آمد

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) عید کے دوسرے روزبھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی مظالم کا سلسلہ جاری رہا۔ ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے ڈنک سے ایک شخص کی نعش بر آمد ہوئی ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ مذکورہ شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ہے جبکہ مقتول کے جسم پر تشددکے بھی نشانات تھے جس سے واضح ہوتا ہے اسے تشدد کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب خضدار ہے علاقے فیروزآباد سے ایک پرانی نعش بر آمد ہوئی ہے ۔نعش کافی پرانی بتائی جاتی ہے جس کی شناخت شائد ممکن نہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close