کراچی میں رینجرز اور مشتبہ افراد کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں رینجرز کا ایک اہلکار ہلاک

کراچی (ریپبلکن نیوز) پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی  میں رینجرز نے مشتبہ افراد کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا،اور چھاپے کے دوران ہونے والی جھڑپ سے رینجرز کاایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاون میں چھاپہ مارا، چھاپہ مشتبہ افراد کی موجودگی کی خبر ملنے پر مارا گیا لیکن جیسے ہی رینجرز اہلکار علاقے میں پہنچے تو مشتبہ افراد نے ان پر حملہ کر دیا اور رینجرز سے ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں رینجرز ایک ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close