امریکا سے ہندوستان کے 200 نوادرات کی واپسی

Modiiواشنگٹن: امریکا نے ہندوستان کو 2 ہزار سال پرانی 2 سو قیمتی نوادرات واپس کردیئے ہیں، ان نوادرات میں مورتیاں، سونے کے مجسمے اور بتوں کے کئی ٹکڑے شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا نے ہندوستانی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر ایک تقریب میں یہ نوادرات نریندر مودی کے حوالے کیں۔

واضح رہے کہ امریکا کے کئی اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران 2 ہزار سال پرانے نواردات پر برآمد کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ ہندوستان کے وزیرا اعظم نریندر مودی 2سال قبل اقتدار میں آنے کے بعد دوسری بار امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔

امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لینچ کا کہنا تھا کہ امریکا اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک کی لوٹی ہوئی چیزوں کو نہیں رکھ سکتا، جس سے اس کی شناخت، ثقافت اور عوام کے جذبات جڑے ہوئے ہوں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close