بلوچستان کے علاقے تمبو میں 3 مزدور قتل

Firingکوئٹہ(ریپبلکن نیوز)بلوچستان کے علاقے تمبو میں نہر پکی کرنے والے مزدوروں پر 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 3 مزدوروں کو قتل جبکہ1 کو زخمی کر کے فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تمبو کے علاقے گوٹھ شکر خان جتک میں واٹر مینجمنٹ انتظامیہ نہر پکی کروا رہی تھی جہاں پر مزدور کام کر رہے تھے منگل کی دو پہر موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلو م مسلح افراد نے نہر پکی کرنیوالے مزدوروں پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں3 مزدور کریم بخش سکنہ جیکب آباد، مجاہد چاچڑ،بشیر علی چاچڑ سکنہ سکھر موقع پر جاں بحق جبکہ منظوراحمد سکنہ ڈیرہ مراد جمالی شدید زخمی ہو گیا فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close