بھارت پاکستان پر حملے کا منصوبہ بندی کر رہا ہے اور دنیا خاموش ہے۔ شاہ محمود قریشی

ملتان (ریپبلکن نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان پر ایک اور حملے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے سیاسی مقاصد کے لیے خطے کے امن کو داؤ پر لگادیا ہے، جنگ کے بادل اب بھی منڈلا رہے ہیں، ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ بھارت پاکستان میں ایک اور حملے کا منصوبہ بنارہا ہے، یہ کارروائی 16 سے 20 اپریل کے درمیان کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت بہانے کے طور پر مقبوضہ کشمیر میں پلواما جیسا واقعہ بھی کراسکتا ہے، خدانخواستہ ایسا ہوتا ہے تو خطے پر اس کے کیا اثرات پڑسکتے ہیں، اندازہ لگا سکتےہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا اپنی اس تشویش کوعالمی برادری سے شیئرکریں لہذا سلامتی کونسل کےمستقل ارکان کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا ہے، عالمی برادری بھارت کے اس غیرذمہ دار رویے کا نوٹس لے، خطے میں امن کے لیے عالمی برادری کو خاموش نہیں رہناچاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعے کے بعد 26 فروری کو بھارت جب کارروائی کرتا ہے اس پر دنیا خاموش رہتی ہے، کئی ذمے دارممالک سمیت دنیا نے خاموشی اختیار کررکھی ہے تاہم ہم اتنے بھی ناسمجھ نہیں کہ عالمی براداری خاموش کیوں ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button