ایم ڈی پی پی ایل کی سوئی آمد پر ورکرز یونین کا احتجاجی مظاہرہ

سوئی ( ریپبلکن نیوز) ایم ڈی پی پی ایل کے سوئی امد پر ورکر یونین کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں پی پی ایل ورکرز یونین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی پی ایل انتظامیہ جان بوجھ کر مزدوروں کے حقوق سلب کر رہی ھے۔ پی پی ایل یونین کے سیکریٹری جنرل علی جان بگٹی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسال سے ایگریمنٹ اور دیگر مراعات کو کمپنی نے بلاجواز روک رکھا ھے جس سے مزدور طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مظاہرے کے دوران مزدوروں نے بازؤں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور پی پی ایل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close