ڈیرہ بگٹی آپریشن و ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ جاری، خواتین سمیت کئی افراد اغوا

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی افواج کا آپریشن جاری خواتین سمیت پندہ افراد حراست میں، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقوں سہری دربار، بامبور، ہن، سیا آف سمیت مختلف علاقوں میں پاکستانی افواج نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے آمدہ اطلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے سیا آف اور بمبور کے درمیانی علاقوں سے نصیر اللہ مری نامی شخص کے آٹھ خواتین سمیت پندرہ افراد کو حراست میں لیکر ڈیرہ بگٹی آرمی کیمپ منعتقل کردیا ہے جبکہ چھ ہیلی کاپٹر بھی مزکورہ علاقوں میں مسلسل شیلنگ کررہے ہیں جس کی وجہ سے جانی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ علاقائی زرائع کے مطابق پاکستانی فوجی اہلکار مقامی مالداروں کے دو سو سے زائد بھیڑ بکریوں کو بھی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ آخری اطلاعت تک مزکورہ تمام علاقے ریاستی فورسز کے گھیرے میں تھے اور آپریشن کا سلسلہ جاری تھا۔ 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close