مشہور زمانہ ویڈٰیو گیم "کال آف ڈٰیوٹی” کا 13واں حصہ متعارت

نیوزڈیسک (ریپبلکن نیوز) مشہور زمانہ ویڈیو گیم’کال آف ڈیوٹی‘ کا13واں حصہ متعارف کروا دیا گیا  اور اسی سلسلے میں ایکشن سے بھرپورویڈیو گیم’کال آف ڈیوٹی ورلڈ وار 2 ‘کا نیاٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

سلیج ہیمر گیمز کے متعارف کرواے گئے اس ویڈیوگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایڈونچر اور ایکشن کوشامل کیا گیا  ہے بلکہ نئے کردار بھی  ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں ۔

ماہر نشانے بازفائٹرز،ہتھیاروں سے لیس طاقتورکھلاڑیوں اورخطرناک دشمنوں کو نشانہ بنائے  کرداروں سے یہ فلم بھرپورہے   اور یہ ویڈیو گیم پلے اسٹیشن فورکیلئے موزوں ہے جو3نومبر کو ریلیز کر دیا  جائے گا۔

 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close