بی آر پی کی جانب سے اقوام متحدہ میں مہم کا آغاز

                        جنیوا(ریپبلکن نیوز) جنیوا میں بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے اقوام متحدہ کے سال کی پہلی اجلاس کے دوران مہم کا آغاز۔ 

تفصیلات کے مطابق پہلے اجلاس کے دوران بی آر پی کے اقوام متحدہ میں وفد کی جانب سے بلوچستان میں حالیہ ریاستی دہشت گردی اور خاص طور پر ڈیرہ بگٹی اور مشکے سے خواتین کے اغوا کے خلاف مہم جاری ہے ابتداء میں بلوچستان میں جاری فوجی بربریت کے تفصیلات پر مبنی پمفلٹ بین الاقوامی ممالک کے نمائندگان اور این جی اوز میں تقسیم کیئے گئے جبکہ اس حوالے سے بی آر پی کی جانب سے متعدد پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں سائڈ پروگرامز، مظاہرے، ریلی اور اقوام متحدہ میں تقاریر شامل ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close