اشرف غنی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ وزیر داخلہ پاکستان

نیوزڈیسک (ریپبلکن نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی کے بلوچستان اور خیبر پختوان سے متعلق بیان پر سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ ہم افغان صدر اشرف غنی کے ٹویٹ کو مسترد کرتے ہیں ، ایسے غیر ذمہ دارانہ بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں ، افغان قیادت اپنے حل طلب مسائل پر توجہ دے ۔

اسی بارے میں :  بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں پر امن مظاہرین پر ہونے والے تشدد پر سخت خدشات ہیں۔ افغان صدر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی کے بلوچستان اور خیبر پختوان سے متعلق بیان پر سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے ۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل افغان صدر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ” افغان حکومت کو خیبر پختون اور بلوچستان میں امن پسند مظاہرین اور سول کارکنوں کیخلاف ہونے والے تشدد پر شدید تحفظات ہیں۔“

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button