بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں پر امن مظاہرین پر ہونے والے تشدد پر سخت خدشات ہیں۔ افغان صدر
نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائیٹ توئیٹر پر افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گذشتہ کئی روز سے جاری پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ پر اپنے خیالات کا اظہار ٹوئٹس کی صورت میں کیا ہے کہ ‘افغان حکومت کو بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں پر امن مظاہرین اور سماجی کارکنان پر ہونے والے تشدد پر سخت خدشات ہیں۔’
The Afghan government has serious concerns about the violence perpetrated against peaceful protestors and civil activists in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan.
— Ashraf Ghani (@ashrafghani) February 7, 2019
انھونے مزید کہا ہے کہ ‘ہمارا ماننا ہے کہ ہر حکومت کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ان سماجی سرگرمیاں کی سپورٹ کرے جو کہ اس دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہوتی ہیں جس سے ہمارے خطے اور اجتماعی تحفظ کو خطرہ ہے۔ دوسری صورت میں اس کے دیرپا منفی نتائج نکلیں گے۔ ‘