پنجگور اور گوادر سے تین بلوچ فرزند قابض پاکستانی فوج کی قید سے آزاد

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور اور ساحلی شہر گوادر سے تین بلوچ فرزند قبضہ گیر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے قید سے آزاد ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ مہینے 23 جنوری کو پنجگور کے علاقے پروم سے بلیدہ جاتے ہوئے راستے سے ہی جن دو بلوچ فرزندوں کو قابض فوج نے اغواء کیا تھا ، آج انہی  رہا کردیا گیا ہے۔ دونوں افراد، شکیل ولد نادل اور اسلام ولد رشید بازیاب ہوکر اپنے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

جبکہ گوادر کے علاقے ساحلی شہر پسنی سے بھی ایک بلوچ فرزند ریاستی خفیہ اداروں کی قید سے رہا ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔ خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے شاہ جہان ولد رحیم بخش کو گزشتہ شب پسنی وارڈ نمبر دو سے رات دو بجے غیر قانونی طور پر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا جسے آج رہا کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close