قابض پاکستانی فوج کا کوہلو میں بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قابض پاکستانی فوج نے فوجی آپریشن کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو کے تحصیل میوند کے علاقے بجار وڈھ میں ایف سی میوند رائفل نے ایک کاروائی کے دوران بڑے پیمانے پر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔  خیال رہے کہ قابض پاکستانی فوج گزشتہ کئی سالوں سے بلوچستان بھر میں فوجی کاروائیوں میں مصروف ہے جس میں کئی بار جھوٹے دعوے بھی سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close