ایم کیو ایم رہنماء کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار

کراچی(ریپبلکن نیوز) ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزادکو دبئی سے کراچی پہنچنے پر پولیس نے ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا، سلیم شہزاد کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ایک درجن سے زائد مقدمات ہیں۔ سلیم شہزاد دبئی سے کراچی پہنچے تو ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگرشن حکام نے ان کی سفری دستاویز کی جانچ پڑتال کی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا۔ اس دوران ایس ایس پی ایسٹ رائو انوار پولیس پارٹی سمیت وہاں پہنچ گئے اور انہیں گرفتار کر کے بکتر بند میں گڈاپ تھانے منتقل کر دیا۔ ان کے خلاف مختلف تھانوں میں ایک درجن سے زائد مقدمات ہیں۔ ان میں ایک اہم مقدمہ ضیا الدین ہسپتال میں دہشتگردوں کے علاج کا ہے جو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چل رہا ہے۔ عدالت انہیں مفرور قرار دے چکی ہے اور پانچ مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے ۔ سلیم شہزاد نے پاکستان آنے سے قبل اپنے مقدمات کے سلسلے میں عامر منصوب ایڈوکیٹ سے رابطہ کیا تھا لیکن عامر منصوب ایڈوکیٹ نے اندورن سندھ جانے کے باعث انکار کر دیا۔ خواجہ نوید ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد نے رابطہ کیا تو ان کے مقدمات کی پیروی کے لئے تیار ہیں ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker