بلوچستان لبریشن فرنٹ نے فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ پیر کے روز سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے کولواہ بزداد میں پاکستانی فوج پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کئی علاقوں میں آپریشن کے بعد واپس جارہے تھے۔ فوجی قافلوں پر دو مقامات نیلتاکی ندی اور کلائی میں حملے کئے گئے۔ حملوں میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ ان آپریشنوں میں نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سرمچاربلوچ عوام کی دفاع میں یہ حملے جاری رکھیں گے۔ پاکستانی فوج پر بلوچستان کی آزادی تک حملے جاری رہیں گے۔​

مزید خبریں اسی بارے میں

Close