ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو شیراز شہر سے گرفتار کرلیا گیا

نیوزڈیسک (ریپبلکن نیوز) ایران سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حکام نے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو ایران کے شہر شیراز سے حراست میں لے لیا ہے۔

احمدی نژاد کو ایران کے شہر بوشہر میں دیے گئے اعلیٰ شخصیات پر تنقیدی بیان کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر لوگوں کو اکسانے اور شورش پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایرانی زرائع ابلاغ سے موصول ہونے خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ خامنہ ای کی موافقت سے احمدی نژاد کو گرفتاری کے بعد نظربند بھی کیا جاسکتا ہے۔

ایران: پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان پڑھانے پر پابندی عائد کردی گئی

ایرانی عدلیہ کے سربراہ صادق آملی لاریجانی نے گزشتہ ماہ سابق صدر محمود احمدی نژاد اور اُن کے معاونین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملک میں "نیا فتنہ” بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ وہ ہی الزام ہے جو سخت گیر حلقوں نے سبز تحریک کے رہنماؤں کروبی اور موسوی کے خلاف لگائے تھے۔ ان کے نتیجے میں دونوں شخصیات کو نظربند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close