بی ایل ایف نے فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے جمعرات کے روز کیچ کے علاقے بالگتر میں سید آباد کے مقام پر واٹر سپلائی میں قائم آرمی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض پاکستانی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔ یہ چیک پوسٹ سی پیک کی حفاظت کیلئے قائم کی گئی ہے۔ جمعہ کے روز آواران کے علاقے لباچ میں فوجی مورچہ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے مزیدکہا کہ جمعہ ہی کے روزدشت کے علاقے بل نگور میں فائرنگ کرکے ریاستی مخبر الیاس ولد دو شمبے کو ہلاک کیا۔ وہ قابض ریاست کیلئے مخبری کے ساتھ ساتھ کئی سماجی برائیوں میں بھی ملوث تھا۔ اس دوران اُس نے پستول نکال کر سرمچاروں پر فائرنگ کرنے کی کوشش بھی کی،مگر سرمچاروں نے اسے زیر کر تے ہوئے ہلاک کر دیا اورپستول کو بھی قبضہ میں لیا۔ 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close