بلوچ لبریشن آرمی نے ریاستی فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کوہلو سے کاہان جانیوالی فوجی کانوائے کو ہمارے ساتھیوں نے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے نشانہ بنایا،  جس میں چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ کوہلو سے کاہان جانیوالی آرمی کانوائے جب چھپی کچ کے علاقے غازی مار، مخماڑ کے مقام پر پہنچی تو اسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا. جس میں چار آرمی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے . حملے کے بعد فورسز نے اپنے ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اٹھا کر لے گئے. ترجمان نے کہا کہ قابض فورسز کو آئندہ بھی نشانہ بناتے رہینگے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close