نصیر آباد فوجی آپریشن؛ دو درجن گھر نظر آتش، دوسو مویشی، اہلکاروں نے لوٹ لیئے

نصیر آباد ( ریپبلکن نیوز) نصیر آباد میں فوجی آپریشن کا آغاز، نمائدہ ریپبلکن نیوز کے مطابق نصیر آباد کےعلاقوں چتھر ،ہوتی کہور اور تو پانی وڈ میں پاکستانی فورسز کی عام آبادیوں پر صبح سے آپریشن جاری ہے دوران آپریشن فورسز نے عام خانہ بدوش بلوچوں کے دو درجن کے قریب جھونپڑی نما گھر نظر آتش کرتے ہوئے ان کے دو سو کے قریب مویشی لوٹ کر لیئے۔ یاد رہے کہ پاکستان فوج نے مقامی خانہ بدوشوں کے مال مویشی لوٹنے کا ایک نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے پچھلے تین مہینوں سے ڈیرہ بگٹی اور نصیر آباد کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے مال مویشی لوٹ چکے ہیں جو بعد میں ڈیتھ سکواڈ اور آرمی آپس میں تقسیم کرتے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close