تربت میں پاکستانی فورسز پر حملہ، چار اہلکار زخمی، ہیلی کاپٹر کے زریعے ہسپتال منتقل

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)  بلوچستان کے علاقے تربت میں سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار حساس اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کررہے تھے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فیض اللہ سمیت 4سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مزید علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close