پاکستان کا فیس بک انتظامیہ کو خط، بی آر پی میڈیا سیل صفحہ کو بند کرنے کا مطالبہ

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) پاکستانی انتظامیہ کی فیس بک کو بی آر پی کی سوشل میڈیا سرگمیوں کے خلاف خط، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پاکستان ٹیلی کمنیکیشن اتھارٹی نے فیس بک انتظامیہ کو ایک خط ارسال کیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی میڈیا سیل کی فیس بک پر صفحے کو بلاک کیا جائے کیونکہ مزکورہ صفحہ ملک مخالف سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جارہا ہے یاد رہے کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑا اور متحرک پارٹی ہے اور وہ پورے بلوچستان میں سرگرم ہے جبکہ یورپ سمیت دنیا بھر میں اس کے یونٹ متحرک ہے اور باقائدگی سے بلوچ مسلئے کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں  اور سوشل میڈیا میں بی آر پی کی میڈیا سیل بلوچستان میں رونما ہونے والے واقعات کے حوالے سے ہر لمحہ متحرک رہتا ہے اور بلوچستان میں مسخ شدہ لاشوں کے ملنے کے واقعات، جبری گمشدگیوں، فوجی آپریشن سمیت تعلیمی اور دیگر مسائل بھی سوشل میڈیا میں باقائدگی سے سرگرم رہتا ہے۔ بلوچ ریپبلکن پارٹی میڈیا سیل کے انچارج شاہنواز بگٹی نے اس حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے پاکستانی ادارے کی اس اقدام کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افواج بلوچستان میں آئے روز بلوچ کارکنان کو نشانے بنا رہے ہیں اور اس عمل اس یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست سوشل میڈیا سے بھی خائف ہیں اور وہ اس آواز کو بھی دبانے کی کوشش کررہاہے ہم ایک پر امن طریقے سے بلوچستان میں فوجی جارحریت کے حوالے سے رپوٹنگ کرتے ہیں اور ہم اپنی جدو جہد جاری رکھے گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close