شیر محمد بگٹی کا گھر مسمار، گھر کی جگہ پر آرمی کے جانب سے پارک بنانے کا علان

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی کا گھر مسمار، ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں واقع بی آر پی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی، اس کے بھائیوں اور تمام رشتے داروں کے گھروں کو فورسز نے مسمار کر کے وہاں آج پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر ایک آرمی پارک بنانے کی سنگ بنیاد ڈال دی ہے یاد ریے کہ شیر محمد بگٹی کے گھر کو پہلے ہی تباہ کیا جا چکا ہے جبکہ ان کے تمام رشتے داروں کے گھروں کو آج مکمل طور پر تباہ کر کے اس جگہ پر ایک آرمی پارک بنایا جارہا ہے جس کی سنگ بنیاد آج سوئی میں ایف سی کمانڈانٹ اور جلال خان کلپر، عطااللہ کلپر اور وڈیرہ حکیم مندوانی بگٹی نے رکھی ہے، یاد رہے کہ شیر محمد بگٹی بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان ہے اور وہ شہید نواب اکبر خان بگٹی کے قریبی اور قائد بلوچ ریپبلکن پارٹی نواب براہمدغ بگٹی کے بااعتماد ساتھی ہے، شیر محمد بگٹی کا تعلق بگٹی قبیلے کے راہجہ شاخ سے ہے شیر محمد بگٹی نے اپنے گھر بار ۲۰۰۶ میں ڈیرہ بگٹی میں فوجی چڑھائی کے بعد چھوڑ دئیے تھے جس کے بعد وہ روپوش ہوگئے تھے اور اب وہ سوئیٹر لینڈ کے شہر جنیوا میں مقیم ہے اپنے گھروں کی تباہی اور وہاں پر آرمی کی جانب سے نئے پارک اور دیگر کالونی بنانے پر شیر محمد بگٹی نے ریپبلکن نیوز سے مختصر بات چیت میں کہا ہے کہ سوئی میں قائم چند گز کی بنگلوں میرا گھر نہیں بلکہ پورا بلوچستان میرا گھر ہے پنجابی فوج کئی سالوں سے میرے گھر پر قابض ہے میرے بھائی، بھانجے اور بیٹے سمیت ہزاروں بلوچوں نے ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی نقش قدم پر چلتے ہوئے اس سرزمین کئلیے اپنی جانیں قربان کی ہیں اس سرزمین کیلئے میں اپنا سب کچھ کرنے کو تیار ہو مگر قابض افواج کی اس طرح کے ہتکھنڈے ہمیں خوف زدہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہم اپنے مقصد سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں

مزید خبریں اسی بارے میں

Close