بی آر اے نے ڈیرہ بگٹی و کوہلو میں فورسز، ڈیتھ سکواڈ کے اہلکاروں کی ہلاکت کی زمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیاں کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے آج صبح ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں ماشانی، ہن، سہری دربار، شانک اور کوہلو کے سرحدی علاقے بھمبورکے مقامات پر پاکستانی آرمی کے بلوچ مزاحمتکاروں کے ٹھکانوں پر حملے کو پسپا کردیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز کے ساتھ چار گھنٹے سے زائد جھڑپ اور دو مختلف مقامات میں فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بمب سے حملہ کیا ۔ اس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے نو اہلکار جبکہ مقامی ڈیتھ سکواڈ کے دوکارندے بھی مارے گئے۔ جبکہ اس حملے میں پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے اور فورسز کی دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close