ڈیرہ بگٹی: فائرنگ و بم دھماکے، تین سیکورٹی اہلکار و دو ڈیتھ سکواڈ کے کارندے ہلاک

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں مسلح مزاحمت کاروں اور پاکستانی فوج کے درمیان جھڑپیں و بم دھماکے، تفصیلات کےمطابق بامبور میں ماشانی وڈ اور ارد گرد کے علاقوں جاری فوجی آپریشن کے دوران مسلح مزاحمت کاروں نے فوج پر خودکار ہتھیاروں سے مختلف مقامات پر حملے کیئے جس کے نتیجے میں فوسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا، جبکہ اسی علاقے میں سیکورٹی فوسز کی گاڈی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ گاڈی میں سوار دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔ جبکے ماشانی کے قریب ایک اور بم دھماکے میں ڈیتھ سکواڈ کے دو کارندے بھی ہلاک ہوئے جن میں سے ایک کی شناخت محمد خان نوسانی بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ آخری اطلاعت تک فورسز اور سرمچاروں کے مابین شدید نوعیت کی جھڑپیں جاری تھی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close