بنوں میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، اہم طالبان کمانڈر نصیب الرحمٰن ہلاک

پشاور(ریپبلکن نیوز) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ایک جھڑپ کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر نصیب الرحمٰن مارا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کا قافلہ معمول کی گشت پر تھا کہ اس دورا عسکریت پسندوں نے قافلے پر فائرنگ کردی۔

تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں کالعدم تحریک طالبان کا مبینہ علاقائی نائب کمانڈر نصیب الرحمن مارا گیا۔

دوسری جانب واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close