احسان شاہ اور اصغر رند کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے قافلے پر مسلح افراد نے کیچ کے علاقے بالیچہ میں حملہ کردیا۔

زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے بی این پی عوامی کے قافلے پر حملہ کیا ہے۔حملہ سید احسان شاہ اور اصغر رند کے کاروان پر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ احسان شاہ قومی اسمبلی اور اصغر رند صوبائی اسمبلی کا امید وار ہے، جبکہ حملے میں ہونے والی نقصانات کا تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close