امریکا کے 8 ہزار 400 فوجی اہلکار افغانستان میں موجود رہیں گے

واشنگٹن(ریپبلکن نیوز)  فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے براک اوباما کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرکے 5 ہزار 500 تک لانے کے بجائے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ امریکا کے 8 ہزار 400 فوجی اہلکار آئندہ سال تک افغانستان میں موجود رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’میرا آج کا یہ فیصلہ آئندہ آنے والے امریکی صدر کے لیے اس بات کو یقنی بنائے گا کہ وہ افغانستان میں ترقی کے عمل کو ٹھوس بنیادوں پر جاری رکھ سکیں، جبکہ اس سے دہشت گردی کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close