مشہورفٹبالر لیونل میسی کو ٹیکس فراڈکیس میں 21ماہ کی سزا

میڈرڈ(ریپبلکن نیوز)  ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی اور ان کے والد کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا سمیت 20لاکھ یورو جرمانہ بھی عائدکیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین کی عدالت نے ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی اور ان کے والد جارج میسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید کی سزا سنادی ہے، عدالت نے لیونل میسی پر 20 لاکھ یورو اور ان کے والد پر 15 لاکھ یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا تاہم لیونل میسی اور ان کے والد سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 4 بارکے فیفا پلیئرآف دی ایئراوربارسلونا کلب کے سپراسٹارمیسی اوران کے والد کے خلاف اسپین میں ٹیکس فراڈ کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا اور ان پرالزام تھا کہ انہوں نے 2007 اور 2009 میں ٹیکس بچانے کے لئے اپنی آمدنی کم ظاہر کی تھی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close