پنجگور ، گزشتہ رات گرمکان میں پاکستانی فورسز کا آپریشن، متعدد گھروں پر چھاپے ، خواتین و بچوں پر تشدد

پنجگور (رہپبلکن نیوز) گرمکان میں پاکستانی فورسز کا آپریشن  ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پنجگور کے علاقے گرمکان میں پاکستانی فورسز کا آپریشن ، دوران آپریشن پاکستانی فورسز کا  اسد یوسف بلوچ ، کیپٹن یوسف بلوچ کے گھروں  سمیت متعدد  گھروں پر چھاپہ  ، خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یاد رہے عید الفطر کے رات  بھی پاکستانی فورسز نے بلوچ آبادیوں کو اپنا گھیرے میں لیکر عام لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا گھر گھر تلاشی لی گئی اور لوگوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیا گیا ہے، جبکہ پنجگور ، پروم سمیت گرد و نواح میں اب تک پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو سو سے زائد بلوچ فرزندان لاپتہ ہیں اور  پنجگور اور گرد و  نواح  میں قومی جہد آزادی کی پاداش میں سو سے زائد بلوچ فرزند شہید ہوچکے ہیں شہدا اور اسیران کی گھر میں عید کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں –

مزید خبریں اسی بارے میں

Close