شام میں جھڑپیں, 270 سے زائد ہلاک

Syrianشامی(ریپبلکن نیوز) فوج داعش کے مضبوط گڑھ رقا میں داخل ہو گئی ہے۔ جھڑپوں میں چھبیس جنگجواور نو فوجی اہلکار مارے گئے جبکہ شام کے مختلف شہروں میں باغیوں کے حملے میں دو سو ستر سے زائد شہری ہلاک ہو ئے۔
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق روسی فضائیہ کی مدد سے شامی فوجی داعش کے مضبوط گڑھ صوبہ رقا میں داخل ہو گئی ہے ۔ جہاں جھڑپوں کے دوران چھبیس جنگجو ہلاک اور نو فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
دوسری جانب شام میں مخالف فریقوں کے مصالحتی مرکز کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں باغیوں کے حملے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو سو ستر سے زائد شہری ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker