بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذ مہ داری قبول کر لی

BLF2کوئٹہ(ری پبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذ مہ داری قبول کر لی ۔بلوچ لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اتوار کی رات سرمچاروں نے دشت کے علاقے بل میں فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے نقصان پہنچایا۔ ترجمان نے کہا کہ 2 جون کو حب چوکی میں ریاستی آلہ کار ضلع کیچ ڈنڈار کے رہائشی خیر بخش کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ وہ ڈنڈار,آواران و جھاؤ میں فورسز کی رہنمائی کارروائی ، بلوچوں کی اغوا اور مخبری میں ملوث تھا۔ جو ان علاقوں سے فرار ہو کر حب چوکی و گرد و نواح میں روپوش تھا۔ پچھلے مہینے جھاؤ بھی آیا تھا، مگر نکلنے میں کامیاب ہوا تر جما ن نے کہا کہ اپنے مقصد کے حصول تک ہماری کا رروائیاں جاری رہے گی تاہم فورسز کی چیک پوسٹ سے متعلق حملے پر ذمہ داری کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close