شہدائے مرگاپ کی آٹھویں برسی کے موقع پر بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن کا اعلان۔ بی آر پی 

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے اپنے جاری ہونے والے بیان میں شہداء مرگاپ کو انکی آٹھویں برسی کی مناسبت سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بی آر پی کی جانب سے نو اپریل کو ریفرنسز اور شٹر ڈاون ہڑتال کی کال کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ شہیداعظم نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کے بعد شہداء مرگاپ کی ریاستی فورسز کی ہاتھوں شہادت نے بلوچ قومی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی جس کے نتیجے میں بلوچ قومی جدوجہد نا صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایک ناقابل شکست قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔ شیرمحمد بگٹی نے کہا کہ بی آر پی کے مرکزی رہنما شہید شیرمحمد بلوچ، بی این ایم کے قائد شہید غلام محمد بلوچ اور شہید لالا منیر کی شہادت سے بلوچ قوم تین انتہائی اعلی درجے کے رہنماوں سے محروم تو ضرور ہوئی اور انکی شہادت سے بلوچ جدوجہد میں ایک خلا تو پیدا ہوا لیکن بلوچ نوجوانوں کی جوق در جوق شمولیت سے بلوچ تحریک انکی قربانی کی ثمرات سے آج تک مستفید ہورہی ہے اور منزل مقصود کی حصول تک ہوتی رہیگی کیونکہ ان رہنماوں کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اور انکی نقش قدم پر چلتے ہوئے ہزاروں بلوچ نوجوانوں کی بلوچ کاروان میں شامل ہوکر اس قومی ذمہ داری کو اپنے مضبوط کندھوں پر اٹھالیا ہے۔ شیرمحمد بگٹی نے کاروباری برادری سے اپیل کی کہ شہداء مرگاپ کی برسی کے موقع پر شٹر ڈاون ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں اور انھوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ تمام زونز میں ریفرنسز کا انعقاد کرکے شہداء مرگاپ کی جدوجہد اور عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے انکی مشن کو منزل تک پہنچانے کا عزم نو کریں۔ 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker