بی ایل اے ترجمان آزاد بلوچ سے غیر نظریاتی اختلافات ختم کرکے مثبت پیش رفت کی امید رکھتے ہیں یو بی اے

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز ) یونائیٹدبلوچ آرمی کے ترجُمان مرُید بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ سےاختلافات ختم کرنے اور ایک مثبت پیش رفت رکھنے کی اُمید رکھتے ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اجتماعی سوچ کا احساس کرتے ہوے ثابت قدمی سے تحریک آزادی کو آگے لے جانا ہوگا۔ اپنے شہدا کے مشن کو یکجہتئ سے منزل تک پہنچانا ہوگا ۔ بلوچ قوم کے ہر فرد نے تحریک میں اپنا خون بہایا ہے ۔

ماوں نے اپنے لختءجگر اسی مشن کے لیے قربان کیے ہیں ، بہنوں نے اپنے بھائیوں کو اسی مشن کے لیئے قربان کیے ہیں ۔ بیویوں کے سُہاگ اسی مقصد کے لیے اُجڑ گہے ہیں ۔نو نہال بچے جن کو اپنے باپ کا چہرہ بھی دیکھنا نصیب نہیں ہوا اسی عظیم مقصد کے لیے قربان کیے گہے بھائیوں کے بازو اسی مقصد کے لیے کاٹے گہے غرض ہمیں اپنے قوم کے قربانیوں کا صیح معنوں میں ادراک کرکے غیر نظریاتی اختلافات کو ختم کر کے منزل کے حصول کے لیے مشترکہ جہد و جہُد کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close